ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر مشیرالحسن کاانتقال

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر مشیرالحسن کاانتقال

Mon, 10 Dec 2018 23:42:58    S.O. News Service

نئی دہلی:10/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مشہور تاریخ داں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر مشیر الحسن کاپیرکی صبح انتقال ہوگیا،وہ تقریبا 70سال کے تھے اور چار سال پہلے ایک سڑک کے حادثے کے بعد صحت سے جڑی پریشانیوں سے جوجھ رہے تھے۔حسن کو گزشتہ رات یہاں ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،انہوں نے گزشتہ چار بجے آخری سانس لی۔ان کے سابق سیکرٹری ظفر نواز ہاشمی نے بتایا کہ دو سال پہلے ایک سڑک حادثے سے وہ بستر پر چلے گئے تھے،گردوں سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے وہ ڈائلسس کیاجارہاتھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں پریشانی کی وجہ سے آدھی رات کو ہسپتال لے گئے جہاں وہ آج صبح جاں برنہ ہوسکے۔سی پی آئی (ایم)جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال سمیت کئی لیڈران نے ان کی موت پراظہارافسوس کیا۔انہیں جنوبی ایشیا میں تقسیم اور اسلام کی تاریخ پر نمایاں کام کے لئے جانا جاتا ہے،وہ 2004سے 2009تک جامعہ ملیا اسلامیہ کے وائس چانسلر تھے۔وہ انڈین نیشنل آرکائیو، انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف انوسٹمنٹ سٹڈیز کے نائب صدر اورانڈین ہسٹری کانگریس کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔نائب وزیر اعلی منش سسودیا نے حسن کی موت کو تعلیمی شعبے کے لئے ایک بڑا نقصان بتایاہے۔


Share: